سندھ حکومت کاکراچی میں اسٹریٹ کرائمز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کافیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے امن و امان سے متعلق اجلاس میں کہا کہ جرائم پر کنٹرول نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کو فارغ کردیں، پولیس رینجرز سڑکوں پر نظر نہیں آتی، جو بھی حکمت عملی بنائیں، مجھے نتائج چاہئیں۔ مراد علی شاہ نے پولیس میں 15 ہزار اسامیوں پر بھرتیاں شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں سندھ حکومت نے کراچی ميں اسٹريٹ کرائم کے خلاف ٹارگٹڈ آپريشن شروع کرنے کا فيصلہ کرليا۔

وزيراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایس ایچ او کو اپنےعلاقے کے اسٹریٹ کرمنلز کا پتہ ہوتا ہے، جو ایس ایچ او جرائم کنٹرول نہیں کرپارہا اسے فارغ کردیں، 15 دن ميں اپنی کارکردگی بہتر بنائيں، شہر ميں جرائم بڑھ گئے ہيں ليکن پولیس اور رینجرز سڑکوں پر نظر نہیں آتی۔

امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران جیل میں بھی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس ہر ضلع میں رینجرز کی مدد سے ٹارگٹڈ آپریشن کرے، پولیس و رینجرز جو بھی حکمت عملی بنائیں مجھے نتائج چاہئیں، اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بالکل برداشت نہیں کروں گا۔

مراد علی شاہ نے پوليس ميں 15 ہزار اسامیوں پر فوری بھرتیاں شروع کرنے اور سیف سٹی پراجیکٹ پر عمل درآمد تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔



from SAMAA https://ift.tt/SQUAzvY

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...