پاکستان سپرلیگ7: فائنل فور مرحلے میں کون کس سے ٹکرائے گا؟

پاکستا سپر لیگ 7 کے پہلے آف مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی، پہلا کوالیفائر 23 فروری کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

پاکستان سپرلیگ 7 کے گروپ مرحلے کا آخری میچ آج آخری میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا جس کے بعد پی ایس ایل 2022ء کے پلے آف مرحلے کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔

پی ایس ایل 7 کے پہلے کوالیفائر میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا 23 فروری کو ٹاکرا ہوگا، جس کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔

پی ایس ایل 2022ء کے ایلیمنیٹر ون میں 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، جس کی فاتح ٹیم کا 23 فروری کا کوالیفائر ہارنے والی ٹیم کے ساتھ فائنل میں پہنچنے کیلئے 25 فروری کو سامنا ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ 2022ء کا فائنل 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔



from SAMAA https://ift.tt/4kWQov8

No comments:

Post a Comment

Main Post

Slovak opposition protests as PM Fico warns of coup

Tens of thousands come onto the streets, as Robert Fico threatens to deport foreigners he says are fomenting a coup. from BBC News https:/...