پي ايس ايل سيزن 7 میں ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور اسلام آباد يونائيٹڈ نے اگلے مرحلے کيلئے کواليفائی کرليا۔
کراچی کنگز کے بعد کوئٹہ گليڈی ايٹرز بھی پی ايس ايل سے باہر ہوگئی اسلام آباد يونائيٹڈ پلے آف مرحلے ميں پہنچنے والی چوتھی ٹيم بن گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ایونٹ میں چار،چار کامیابیوں کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پوائنٹس کی تعداد8،8 ہے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
فاتح ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ لو اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نصف سنچری اسکور کرکے نمایاں رہے۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر105 رنز بنائے تھے۔
from SAMAA https://ift.tt/8qitPgX
No comments:
Post a Comment