پی ایس ایل7: لاہورقلندرز نے اسلام آبادیونائیٹڈ کوشکست دیدی

پاکستان سپر لیگ کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 66 رنز سے شکست دیدی۔ شاہین، زمان، حارث اور راشد خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید جانیے: لاہورقلندرز کا اسلام آبادیونائیٹڈ کو جیت کیلئے 198رنز کاہدف

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7 کے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 198 رنز کا ہدف دیا، جواب میں یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز ہی بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈاسن 31 اور دانش عزیز ناقابل شکست 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، رحمان اللہ گرباز 20، محمد وسیم اور آصف علی 12، 12 رنز بنا سکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، حارث رؤف اور راشد خان نے 2، 2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ویزے نے ایک شکار کیا۔

لاہور قلندرز کے ہیری بروک کو ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم 9 میچز کھیل کر 12 پوائنٹس کے سابل ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8 پوائنٹس ہیں، یونائیٹڈ کی ٹیم کل (اتوار کو) اپنا آخری گروپ میچ ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گی۔



from SAMAA https://ift.tt/S96Tv1m

No comments:

Post a Comment

Main Post

'I got death threats when men thought I put feminist gesture in video game'

Young male gamers thought it resembled a gesture used by a radical feminist community to poke fun at the size of men’s penises. from BBC N...