پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیدی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 191 رنز اسکور کیے۔
ہدف کے تعاقب میں کنگز کے کپتان بابراعظم جلد پویلین لوٹ گئے انہوں نے 13 رنز اسکور کیے تاہم اوپنر شرجیل خان نے جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کیا اور 29 گیندوں پر 44 رنز بنائے۔
کنگز کے لوئر مڈل آرڈر میں عماد وسیم اور قاسم اکرم نے جارحانہ اننگز کھیلیں اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، دونوں باالترتیب 55 اور 51 رنز اسکور کیے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے وقاص مقصود نے 3، آصف علی 2 جبکہ لیام ڈوسن اور ذیشان ضمیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر رحمان اللہ گرباز محض 12 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ایلکس ہیلز بھی بڑی اننگز کھیلنے سے قاصر رہے اور 25 رنز بناکر عمید آصف کا شکار بنے۔
کپتان شاداب خان 34 رنز بناکر عماد وسیم کو شکار بنے، لیام ڈوسن 15، اعظم خان 22 جبکہ آصف علی اور فہیم اشرف نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 28 اور 29 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2، میر حمزہ، کرس جارڈن اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
from SAMAA https://ift.tt/cCvQajx
No comments:
Post a Comment