پی ایس ایل7:گلیڈی ایٹرز نے تیسری فتح سمیٹ لی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 199 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جارحانہ آغاز فراہم کیا، جیسن رائے 54 جبکہ احسان علی نے 30 رنز اسکور کیے۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عمر اکمل نے کپتان سرفراز احمد کا ساتھ دیا اور میچ کے اختتامی لمحات میں 37 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، دونوں نے بالترتیب 23 اور 50 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 جبکہ لیام ڈوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ایلکس ہیلز اور رحمان اللہ گرباز نے کیا، تاہم افغان اوپنر 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ہیلز نے 38 گیندوں پر 62 رنز اسکور کیے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان 12 رنز بناکر شاہد آفریدی کا شکار بنے جبکہ آصف علی اور اعظم خان سمیت یونائیٹڈ کے 5 بلےباز محض 9 رنز کے اضافے سے آؤٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے میچ کے اختتامی لمحات میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور محض 27 گیندوں پر 55 رنز بنائے، انکی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاہد آفریدی اور جیمز فالکنر نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور نور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



from SAMAA https://ift.tt/AvENdic

No comments:

Post a Comment

Main Post

Zelensky says he hopes to end Ukraine war 'this year'

The Ukrainian president was speaking at a summit to mark the third anniversary of Russia's full-scale invasion. from BBC News https://...