اسلام آباد: مبینہ فائرنگ سے طالبعلم زخمی، 4پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے دسویں جماعت کا طالبعلم زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسلام آباد کے علاقے جھنگی سیداں میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے دسویں جماعت کا طالبعلم زخمی ہوگیا، طالبعلم کے پاؤں میں گولی لگی جسے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمی طالبعلم حذیفہ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا ٹیوشن سے دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 4 پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی۔

 فائرنگ کرنے والے چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/bZnWXTi

No comments:

Post a Comment

Main Post

Spain slashes speed limit on popular train route after fault found

The discovery of a crack on the Madrid-Barcelona line follows two recent deadly crashes in the country. from BBC News https://ift.tt/E4rRy...