کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا ہے کہ تیسری کمشنر کراچی سٹی میراتھون 13 فروری کو معین خان اکیڈمی میں منعقد ہوگی، میراتھون کے ذریعے شہر میں امن اور اسپورٹس کو فروغ ملے گا۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مراتھون میں رجسٹریشن کے خواہشمند افراد لنک پر جا کر اپنے اپ کو کسی بھی وقت رجسٹر کراسکتے ہیں۔ مراتھون کے روز 13 فروری کو صبح تک آن لائن رجسٹریشن جاری رہے گی تاہم مراتھون کے روز صبح ساڑھے 8 بجے آن اسپاٹ رجسٹریشن شروع ہوگی جو صبح ساڑھے 9 بجے تک جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آن اسپاٹ رجسٹریشن کے لئے معین خان اکیڈمی پر رجسٹریشن ڈیسک قائم کیا جا ئے گا جہاں رجسٹرڈ رنرز کو چیسٹ نمبر جاری کئے جائیں گے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میراتھون میں بھرپور حصہ لیں زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کرائیں، عام افراد بھی میراتھون میں حصہ لے سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ صرف رجسٹرڈ افراد میراتھون میں حصہ لے سکیں گے، غیر رجسٹرڈ افراد کو میراتھو ن میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کہ میراتھون کے ذریعے شہر میں امن اور اسپورٹس کو فروغ ملے گا اور ملک اور بیرون ملک میں شہر کراچی کا اچھا امیج قائم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی میراتھوں کے ا نعقاد کا سلسلہ آج سے تین سال قبل وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر کراچی ا نتظامیہ نے شروع کیا تھا۔
میراتھوں ریس میں تین مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے کٹیگری(انڈر 19) (انڈر 29)اور تیسری کیٹیگری (29سا ل) سے زائد عمر کے افراد کے لئے ہوگی۔ ویٹرن کی خصوصی کیٹیگری جو 50 سال سے زائدعمر کے افراد کے لئے ہوگی میں بھی مقابلے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کم فاصلے کی میراتھن کے برابر میراتھن کا فاصلہ رکھا ہے جو دس کلو میٹر ہے تاہم خواتین کے لئے یہ فاصلہ 6 کلو میٹر ہوگا۔
:کمشنر کراچی سٹی میراتھون 2022 کی آن لائن رجسٹریشن کےلیے نیچے لنک پر کلک کریں
https://apcp-pak.live/online_registration/
from SAMAA https://ift.tt/zR7vkuStr
No comments:
Post a Comment